منوج واجپائی کی ڈارک کامیڈی، تھرلر سیریز کلر سوپ کب ریلیز ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کلر سوپ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیٹ فلکس پر بھارتی اداکار منوج واجپائی اور کونکنا سین شرما کی تھرلر سیریز ”کلر سوپ“ کا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے جسے ڈارک کامیڈی سے تعبیر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈارک کامیڈی سے مراد ایسا طنزیہ و مزاحیہ مواد ہوتا ہے جس کے تحت بالی ووڈ سمیت دیگر فلمی دنیاؤں میں قصے کہانیوں کو بعض سنجیدہ اور زیادہ تر متنازعہ موضوعات کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جاتا ہے جس پر عموماً اعتراض کیاجاتا ہے۔

عین ممکن ہے کہ معاشرے کا ایک طبقہ ڈارک کامیڈی پر ہنسے اور دوسرے کو شدید غصہ آئے اور وہ فلم میکرز کے خلاف ایکشن کا تہیہ کر لے جبکہ منوج واجپائی اور کنکنا سین شرما کی سیریز ”کلر سوپ“ میں کچھ ایسے ہی موضوعات کو ہدف بنایا گیا۔

کہانی

اگر کلر سوپ کے پلاٹ کی بات کی جائے تو اس کی بنیاد کافی غیر رسمی سے انداز میں ایک سچی کہانی پر رکھی گئی ہے جس کے ہدایت کار ابھیشیک دوبے نے کہانی کو عوام کے سامنے رکھ دیا۔

کہانی کا پس منظر بھارت کا جنوبی علاقہ (ساؤتھ انڈیا) ہے جو ایک خاتون سواتی شیٹھی کے گرد گھومتی ہے جو صلاحیتوں سے محروم ہوم شیف ہے اور اپنے شوہر کے خلاف سازش کرتی ہے۔

سواتی شیٹھی اپنے شوہر کو اپنے محبوب امیش سے بدل دینے کی کوشش کرتی ہے۔ یو ٹیوب پر دستیاب نیٹ فلکس سیریز کے ٹریلر کو 33لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں جن میں سے 46ہزار نے اسے پسند کیا۔

ٹریلر کے آغاز میں دکھایا جاتا ہے کہ سواتی شیٹھی اپنے محبوب سے کہتی ہے کہ اگر کسی بھی طرح ایسا ہوتا ہے تو تصور کرو کہ تمہارے پاس سب کچھ ہوگا اور ہماری شادی ہوجائے گی۔ 

کاسٹ

کنکنا سین شرما

منوج واجپائی

سیاجی شندے

نصر

لال

انولا نولیکر

کانی کسروتی

انبو تھاسن ویشالی بشت

ڈائریکٹر کا بیان

کلر سوپ کے ہدایتکار کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ناظرین کو ایک جرائم پر مبنی کہانی پر ہنسنے کی اجازت دیتے ہیں اور یہ توقع بھی کرتے ہیں کہ وہ اس سے حیران و پریشان ہوجائیں گے۔

ہدایتکار کا مزید کہنا ہے کہ ہماری کہانی مزاحیہ بھی ہے اور بے ضابطہ بھی، جس میں بالی ووڈ کے بہترین فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے جسے ہم نیٹ فلکس پر پیش کر رہے ہیں۔

ریلیز کی تاریخ

ان لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر کنکنا سین شرما اور منوج واجپائی کی تھرلر سیریز کلر سوپ 11 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے منوج واجپائی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

Related Posts