سید خورشید شاہ کی نیب اسیری کو دو سال ہو گئے حکمرانوں کے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی، بلاول زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے، بلاول بھٹو
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے، بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید خورشید احمد شاہ کی نیب مقدمات میں دو سالوں سے جاری اسیری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیئر پارلیامینٹرین کو جھوٹے کیس میں جیل میں رکھنا اور ان کے اہلخانہ کو جھوٹے مقدمات میں گھسیٹنا سلیکٹڈ حکمرانوں کے بدترین انتقام کی واضح مثال ہے۔

سید خورشید احمد شاہ کی نیب اسیری کو دو سال مکمل ہونے پر میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ کے خلاف نیب کیس اور انہیں مسلسل قید میں رکھنا قانون سے بھونڈا مذاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھر کی عوام کو پارلیمنٹ میں نمائندگی سے محروم کر دیا گیا ہے، کیونکہ ان کا منتخب کردہ رکنِ قومی اسمبلی گذشتہ دو سالوں سے نیب کے اسیر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کٹھ پتلیوں سے یہ برداشت نہیں ہوتا کہ سید خورشید احمد شاہ جیسے سینیئر پارلیمنٹیرین ایوان میں ان کے لیئے بطور نقاد موجود ہوں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ علیل اور بے گناہ ہیں، انہیں بلاتاخیر رہا کیا جائے۔ امید ہے، عدالتیں سید خورشید احمد شاہ اور سکھر کی عوام سے انصاف کریں گی۔ پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کا احتساب کی آڑ میں انتقام وہ بدبودار لاش ہے، جسے اب دفن کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلزپارٹی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے، شازیہ مری

Related Posts