پیپلزپارٹی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے، شازیہ مری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی مارچ کا 38 نکاتی چارٹر پاکستان کے عام آدمی کے مطالبات ہیں، شازیہ مری
عوامی مارچ کا 38 نکاتی چارٹر پاکستان کے عام آدمی کے مطالبات ہیں، شازیہ مری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ وہ نااہل حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نیازی کی نالائق حکومت نے مہنگائی کے ستائی ہوئی عوام پر ایک اور صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں پر انکم ٹیکس عائد کررہی ہے جس پر پیپلزپارٹی حکومت کے اس عوام دشمن فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملک میں غریب عوام پہلے ہی بالواسط ٹیکسز، مہنگائی اور بے روزگاری کو جھیل رہے ہیں اور لوگ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، گیس کے شدید بحران اور پانی قلت کی وجہ سے نالائق حکومت سے بہت پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاک کیوی سیریز منسوخی پر پروپیگنڈا کرنے والی اپوزیشن جماعتیں زہریلے سانپ ہیں، خرم شیرزمان

Related Posts