کراچی، تین تلوار ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی توثیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خرم شیر زمان
شہبازشریف اور انکی کابینہ سے اب صرف بری خبر ہی مل سکتی ہے، خرم شیرزمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: عدالت نے تین تلوار ہنگامہ آرائی کیس میں خرم شیر زمان، جمال صدیقی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 100سے زائد کارکنان کی ضمانت کی توثیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کراچی میں تین تلوار کے علاقے میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی، جس میں توسیع کردی گئی۔ ملزمان کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے الزامات عائد ہیں۔

شہرِ قائد کے فرئیر تھانے میں درج مقدمے میں 29 جنوری کو ہونے والی ہنگامہ آرائی اور تصاعدم کا مقدمہ تحریکِ انصاف کی قیادت اور کارکنان سمیت 131 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے کارکنان سوشل میڈیا پر پر تشدد احتجاج کی تیاری کرتے نظر آرہے تھے، پی ٹی آئی والوں نے ریلی یا جلسے کے اجازت نامے کے بغیر مظاہرہ کیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر ہنگامہ آرائی، بلوہ ، لوٹ مار اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ بھی کیا تھا۔

Related Posts