مظاہروں کے پیچھے سیاسی مخالفین اورغیرملکی عناصر ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ayatullah khamnaei
مظاہروں کے پیچھے سیاسی مخالفین اورغیرملکی عناصر ہیں ،آیت اللہ خامنہ ای

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مظاہروں کے پیچھے سیاسی مخالفین اور غیرملکی دشمن عناصر ہیں، ایرانی حکومت کو پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ سے دوسری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

آیت اللہ خامنہ ای نےپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں قوا کے سربراہان نے ماہرین کے نظریات کے مطابق ایک فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ نافذ ہونا چاہیے، قدرتی طور پر عوام کے بعض حلقوں میں اس بارے میں تشویش پائی جاتی ہے اور انھیں اس فیصلے سے نقصان ہوگا لیکن حکومتی املاک کو نقصان پہنچانا شرپسند عناصر کا کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اور ایران دشمنوں نے ہمیشہ توڑ پھوڑ کی اور سلامتی کی خلاف ورزیوں کی حمایت کی جبکہ اب بھی ایسا ہی کررہے ہیں، بدقسمتی سے کچھ مسائل پیش آئے جس کی وجہ سے متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کچھ مراکز تباہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں عوامی احتجاج نے پھر سے سر اٹھا لیا، فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت پر زوردیا کہ وہ عوام کی اقتصادی مشکلات کو کم کرنے پر توجہ مبذول کرے اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو دوسری اشیاء کی قیمتوں کے اضافہ کا باعث بننے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امن و سلامتی سے منسلک اداروں کو بھی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے اور عوام کو شرپسند عناصر سے دور رہنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ایران میں احتجاج کا سلسلہ حکومت کے اس فیصلے کے بعد شروع ہوگیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی 60 لیٹر پر 50 فیصد اضافہ ہوگا اور ہر ماہ اس سے تجاوز پر 300 فیصد اضافہ ہوگا۔

Related Posts