بھارتی یومِ جمہوریہ، کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری یومِ سیاہ آج منارہے ہیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: بھارتی قوم آج یومِ جمہوریہ جبکہ مظلوم کشمیری کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ منا رہے ہیں، ہر سال اس موقعے پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ منایا جاتا ہے۔ ہر سال بھارتی قوم 1950 کا وہ دن یاد کرتی ہے جب گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1935 کی جگہ بھارت کا اپنا آئین نافذ کیا گیا تاہم مظلوم کشمیری بھارت کے ظلم و ستم کو بے نقاب کرنے کیلئے یومِ سیاہ مناتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

فواد چودھری دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

افسوسناک طور پربھارتی قوم کو 1950 میں اپنا آئین تو مل گیا جسے آج 72 سال مکمل ہو گئے ہیں، تاہم 7 دہائیاں گزر جانے کے باوجود مظلوم کشمیریوں کا وطن یعنی مقبوضہ وادی  آزاد نہ ہوسکی۔ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے آج بھی گلی گلی گونج رہے ہیں۔

مظلوم کشمیری دنیا بھر میں بھارتی یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ حریت رہنماؤں کی جانب سے ہڑتال کی کال پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ ہر سال اس موقعے پر مقبوضہ وادی کی گلیاں اور سڑکیں ویران ہوجایا کرتی ہیں۔

بھارت کی غاصب فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔ آج یومِ سیاہ کے موقعے پر پاکستان، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں بھارت کے ظلم و جبر اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائینگی۔بھارت کا ظلم وجبر بے نقاب کیا جائے گا۔

Related Posts