بھارت نے 10 سال میں 1 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔پاکستان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت نے 10 سال میں 1 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔پاکستان
بھارت نے 10 سال میں 1 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔پاکستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے 10 سال میں 1 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا، ان کا خون بہایا اور بے شمار افراد پر تشدد کیا، ،مقبوضہ وادی کو ان گنت مسائل کا شکار بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں منعقد کیے گئے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارت نے 1989 سے 1999 تک 10سال میں 1لاکھ سے زائد کشمیریوں کا خون بہایا۔

یہ بھی پڑھیں:

چار ہزار گنجائش کی جگہ پر ایک لاکھ گاڑیوں کا داخلہ سانحہ مری کی وجہ بن گیا 

ویبینار سے خطاب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں کو ان گنت مسائل کا شکار بنایا۔ مقبوضہ وادی پر ناجائز بھارتی قبضے کی تازہ ترین چال آج سے 2 سال قبل اگست 2019 میں چلی گئی جسے مسترد کرتے ہیں۔

خطاب کے دوران مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی جائز جدوجہد کے حق میں روزِ اول سے سرگرمِ عمل ہے۔ 5 جنوری 194 کو اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان اور بھارت نے ایک قرارداد منظور کی۔

 منیر اکرم نے کہا کہ مذکورہ قرارداد میں مظلوم کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا جو آج تک پورا نہیں ہوسکا۔ قرارداد کی دفعات تنازعے کے تمام فریقین نے قبول کر لی تھیں۔ بدقسمتی سے بھارت اقوامِ متحدہ کے وعدوں کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے۔

Related Posts