کراچی پولیس نے نوجوان طالبِ علم کو ڈاکو قرار دے کر قتل کردیا، عوام سراپا احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس نے نوجوان طالبِ علم کو ڈاکو قرار دے کر قتل کردیا، عوام سراپا احتجاج
کراچی پولیس نے نوجوان طالبِ علم کو ڈاکو قرار دے کر قتل کردیا، عوام سراپا احتجاج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے ہنزہ، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سلطان نذیر نامی طالبِ علم کو ڈاکو قرار دے کر مبینہ طور پر قتل کردیا ہے جس پر عوام الناس سراپا احتجاج ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج جسٹس فار سلطان نذیر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس کے تحت 1 ہزار 700 سے زائد پیغامات ارسال کیے جاچکے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سلطان نذیر تعلیم اور ملازمت کے سلسلے میں کراچی میں رہائش پذیر تھا جسے گزشتہ شب کراچی پولیس نے قتل کردیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کراچی کے علاقے میٹرووِل کے قریب حبیب بینک چورنگی پر گزشتہ شب پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سلطان نذیر نامی طالبِ علم جان کی بازی ہار گیا۔ 

نوجوان طالبِ علم کے پولیس کے ہاتھوں قتل پر گزشتہ شب گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کراچی میں رہائش پذیر طلباء اور نوجوانوں نے بھرپور احتجاج کیا اور حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ 

یاور عباس نامی سوشل میڈیا صارف کے مطابق سائٹ ایریا پولیس نے دفعہ 302 اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت سلطان نذیر کے قتل کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ سلطان نذیر ہنزہ کے علاقے خان آباد گاؤں کا رہائشی تھا۔ 

ٹوئٹر پر سلطان نذیر کیلئے انصاف کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے جس کے ٹرینڈ کے تحت سوشل میڈیا صارفین سندھ پولیس کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ 

https://twitter.com/ImranShahzadRa3/status/1346201743907057664

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ملزم خاندانی ڈکیت نکلا

Related Posts