کراچی میں پولیس مقابلے کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا، ہلاک ملزم خاندانی ڈکیت نکلا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پولیس مقابلے کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا، ہلاک ملزم خاندانی ڈکیت نکلا
کراچی میں پولیس مقابلے کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا، ہلاک ملزم خاندانی ڈکیت نکلا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں پولیس مقابلے کا کریمنل ریکارڈ منظرِ عام پر آگیا ہے جس کے مطابق ہلاک ملزم خاندانی ڈکیت تھا جس کا بھائی بھی ایک پولیس مقابلے کے دوران جان گنوا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سر سیّد پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والے ملزم کی شناخت فیاض حسین کے نام سے ہوئی، جس کا بھائی بھی ضلع وسطی کی متعدد ڈکیتیوں کے کیسز میں مطلوب تھا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزم کا بھائی ممتاز 2015ء میں پولیس مقابلے میں ماراجا چکا ہے جس کا کرائم ریکارڈ سامنے آگیا ہے۔ گزشتہ روز مارے جانے والے ملزم نے ساتھی کے ہمراہ مقابلے سے قبل ہی واردات کی تھی۔

گزشتہ روز مارے جانے والے ملزم نے ساتھی کے ہمراہ مقابلہ سے پہلے پی ایس اجمیر نگری کی حدود میں میزان بینک سے رقم لے کر نکلنے والے ہیڈ کانسٹیبل فہد ممتاز سے بھی واردات کی تھی۔ 

ہیڈ کانسٹیبل فہد ممتاز کی ٹریفک ویسٹ آفس میں تعیناتی بتائی جا رہی ہے جبکہ پولیس مقابلے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل فہد ممتاز بھی تھانہ سرسید پہنچے جہاں انہوں نے مارے جانے والے ملزم، چھینی گئی نقدی اور سامان کی شناخت کر لی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزمان کی اندھادھند فائرنگ کے باوجود سرسید تھانہ کے جوان اپنے محاذ پر ڈٹے رہے ۔پولیس جوانوں کا جان کو خاطر نا لاتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ڈٹے رہنا ہمارے لئے باعثِ فخر ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیراتنگ کردیا گیا، کراچی میں ایک ہی دن میں 3پولیس مقابلے ہوئے ،4 ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ 1 ملزم زخمی حالت میں پولیس کی گرفت میں آگیا۔

پہلا پولیس مقابلہ تھانہ سرسید کی حدود میں سدابہار بیکری کے قریب ہوا۔موٹرسائیکل گشت پر مامور پولیس کے جوانوں نے ایک موٹر سائیکل کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا۔

مزید پڑھیں: مجرموں کے گرد گھیراتنگ، 3پولیس مقابلے ،4ملزمان ہلاک ،ایک زخمی

Related Posts