پولیس کو مختلف کیسوں میں مطلوب منشیات فروش عثمان سواتی ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man arrested for raping stepdaughters in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ڈیفنس پولیس نے دوران گشت بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے چرس اور آئس برآمد کرکے اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ۔

رات گئے ڈیفنس پولیس نے دورانِ گشت بدنامِ زمانہ منشیات فروش عثمان احمد عرف سواتی ولد جمیل احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور مختلف انکوائری رپورٹ پر پولیس کو مطلوب بھی تھا۔

مزید پڑھیں:آئی جی سے تنازعہ، سندھ حکومت نے پولیس کے کھاتے کھول لیئے

گرفتار ملزم عرصہ دراز سے اپنے نیٹ ورک کے ساتھیوں کے ساتھ چرس اور آئس فروخت کرنے کا کام کرتا تھا ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے متعدد بار چھاپہ مار کارروائی کی تھی۔

گزشتہ رات ڈیفنس پولیس علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے گشت پر مصروف تھی تو اسی دوران ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1180 گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور آئس پاڈر 5 گرام برآمد کرکے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 76/2020 بجرم دفعہ 6/9C اور 337/J پاکستان پینل کورٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts