آئی جی سے تنازعہ، سندھ حکومت نے پولیس کے کھاتے کھول لیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh IG Kaleem Imam attends Public Safety Commission meeting called by CM Murad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ حکومت نے پولیس فنڈز کے استعمال پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، کتنے منصوبوں پر کتنا پیسہ خرچ کیا تحقیقات کرائی جائیں گی۔

سندھ حکومت نے پولیس فنڈز کے استعمال پرتحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ایک سال میں استعمال کیے گئے فنڈز پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:عدالت نے آئی جی سندھ کو ہٹانے کے صوبائی فیصلے کے خلاف حکمِ امتناع جاری کردیا

ذرائع کے مطابق پولیس ہیڈ آفس کی تزئین وآرائش پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے، آئی جی سندھ نے اپنے لیے مہنگا ترین فلور تیار کرایا، پیٹرول کی مد میں کرپشن پر بھی تحقیقات کرائی جائیں گی۔

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق کتنے منصوبوں پر کتنا پیسہ خرچ کیا تحقیقات کرائی جائیں گی، اینٹی کرپشن سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ زیرغور ہے۔

Related Posts