کراچی میں گھر میں گھس کر چوری کرنے والا ڈکیت گرفتار، رقم اور سونا برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

robber arrest

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: لیاری میں گھر میں گھس کر چوری کرنے والا ڈکیت گرفتار ،چوری شدہ رقم اور سونا برآمدکرلیا گیا، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

پولیس کے مطابق مورخہ 11 اپریل 2021 کوزینب بلڈنگ فرسٹ فلور لیاقت کالونی لیاری کراچی کے رہائشی مسمی محمد امین ولد گلستان کے گھر میں چوری کی اطلاع ملی جس کی ایف آئی آر نمبر 109/2021 بجرم دفعہ 380/457 تھانہ کلری میں درج ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی، تحریک لبیک کیخلاف آپریشن، مفتی مبارک سمیت 100 سے زائد گرفتار

مقدمہ کے اندراج کے بعدایس ایچ او کلری بمعہ پولیس پارٹی نے مورخہ 2021-04-13 کو بمقام زینب بلڈنگ پانچویں فلور لیاقت کالونی لیاری کراچی سے ایک ڈکیت کو گرفتار کرتے ہوئے مسمی محمد امین کے گھر سے لوٹی ہوئی رقم اور سونا برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزم ذیشان احمد ولد محمد پرویز کے قبضہ سے چوری شدہ 3جوڑی سونے کی بالیاں،2عدد سونے کی چوڑیاں اور نقد رقم 1 لاکھ 18 ہزار 500 روپے برآمد کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اورمقدمہ بالا کے تحت تفتیش جاری جبکہ ملزم سے دیگر ساتھیوں سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Related Posts