اپوزیشن جماعتوں کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج، 10 کارکنان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اپوزیشن جماعتوں جے یو آئی، قومی عوامی تحریک اور آزاد اراکین نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے جہاں دفعہ 144کے نفاذ کے پیشِ نظر پولیس نے قومی عوامی تحریک کے10 کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں اپوزیشن جماعت کے کارکنان نے ٹول پلازہ پر دھرنا دے دیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدر آباد موٹر وے بند ہوگئی جہاں ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت بند ہوچکی ہے۔

سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج روکنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس نے شارعِ فیصل پر واٹر ٹینکر لگا کر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور مظاہرین کو احتجاج سے روکنے کیلئے ناکے بھی لگا دئیے گئے۔ 

اپوزیشن کے سینئر رہنما علامہ راشد سومرو کا کہنا ہے کہ پر امن عوامی احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔ ہم سے ہمارا حق چھینا جارہا ہے۔ پولیس نے سندھ اسمبلی کو جانے والے راستوں کوہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا ہے۔

گزشتہ رات سے ہی صوبائی حکومت نے اس علاقے میں دفعہ 144نافذ کردی تھی۔ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے جے یو آئی کے کارکنان میں خواتین بھی شامل ہیں۔ مظاہرین جیسے ہی فوارہ چوک پر پہنچے تو پولیس کی بھاری نفری نے انہیں گھیر لیا۔

 

Related Posts