مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے ڈیل یا مفاہمت کے تاثر کو مسترد کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP's Maulana Fazlur Rehman invited to participate in the long march

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت سے ڈیل یا مفاہمت کے تاثر کو مسترد کردتے ہوئے کہاہے کہ پرویز الہٰی کے بیان کی پر زور تردید کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھنے کے بعد ق لیگ کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ہے ۔

ا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے انٹرویو کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ (ق )لیگ کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ہمارے موقف سے قائل ہوکر گئے تھے۔

مزید پڑھیں : حکومت اور جے یو آئی میں ڈیڈ لاک، چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کا حافظ حسین احمد سے رابطہ

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھنے کے بعد ق لیگ کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پرویز الہٰی سے یا ان کے ذریعے کوئی ڈیل اور کوئی مفاہمت نہیں ہوئی، وہ اس بات کی پر زور تردید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پرویز الہٰی مفاہمت کے جذبے سے آئے تھے، انہوں نے کچھ لے کر جانے کی بات اپنی پوزیشن سے کی تھی۔

Related Posts