حکومت اور جے یو آئی میں ڈیڈ لاک، چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کا حافظ حسین احمد سے رابطہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی/کوئٹہ:حکومت اور جے یو آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ،چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کا جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد سے رابطہ، آزادی مارچ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم گفتگو۔

حکومت اور جے یو آئی کی قیادت کے درمیان جاری مذاکرات میں پیدا ہونے والے ڈیڈ لاک پر چوہدری برادران ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اور سابق سینئر پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔

چوہدری برادران اور جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمدکے درمیان آزادی مارچ، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پیدا ہونے والے ڈیڈ لاک سمیت اہم سیاسی امور پر گفتگو ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں :مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم، حکومت اور اپوزیشن کا پشاور مو ڑ پر جلسہ کر نے پر اتفاق

دونوں جانب سے ذرائع نے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جب پرانے کھلاڑیوں کے درمیان جب رابطہ ہوتا ہے تو سیاسی موضوع ہی زیر بحث ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی جنرل پرویز مشرف کے دور میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے وقت بھی حافظ حسین احمد، چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے معاملات کو سلجھانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

چوہدری برادران کا معاملات کو سلجھانے کے لیے اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوںاور رابطوں سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید حکومت اور اپوزیشن کے درمیان موجود کشیدگی کسی حد تک کم ہوسکے، البتہ اب تک چوہدری برادران کو وہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

Related Posts