ن لیگ کے رہنماؤں کیخلاف بغاوت کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

JIT formed to investigate sedition case against PML-N leaders

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ دیگر پارٹی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کے مقدمے کی تحقیقات کے لئے چار رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سربراہی میں مشترکہ ٹیم نے باضابطہ طور پر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے نامزد تمام رہنما ء بھی تحقیقات میں شامل ہوں گے۔اشتعال انگیز تقاریر پر نواز شریف کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس مقدمے میں پارٹی کی نائب صدر مریم نواز ،ایاز صادق ، شاہد خاقان عباسی ، پرویز رشید ، خواجہ آصف ، رانا ثناء اللہ اور اقبال ظفر جھگڑا سمیت دیگر سینئر رہنماؤں کے نام بھی شامل تھے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سزاء یافتہ مجرم ہیں اور پاکستان کا قانون انہیں اس قسم کی تقاریر کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں سیاسی مخالفین پر غداری کے الزامات، حل کیا ہوگا ؟

ن لیگ کی قیادت کے خلاف تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء نے مقدمہ درج کرایا تھا تاہم حکومت نے ن لیگ کی قیادت کے خلاف مقدمہ میں فریق بننے کی خبروں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

Related Posts