اسرائیلی وزیر نے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی وزیر نے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کوصیہونی جنگی کابینہ کے رکن نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بس اب خود سے جھوٹ بولنا بند کرنا ہوگا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیلی یرغمالیوں کی زندگی کو خطرات بڑھتے جارہے ہیں۔کابینہ اجلاس میں اسرائیلی وزیر ایزن کوٹ کا کہنا تھا کہ وقت بہت تیزی سے ہمارے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے۔

صیہونی جنگی کابینہ کے رکن نے کہا کہ بس ہو گیا اب ہمیں خود سے جھوٹ بولنا بند کرنا ہوگا، یرغمالیوں کو چھڑوانے کیلئے ہمیں اپنی حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر ایزن کوٹ کا بیٹا اور بھتیجا غزہ میں حماس کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکا کا عراق اور شام میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ

اپنی کابینہ کے وزیر مشورے کو مسترد کرتے ہوئے جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگی آپریشن کو واحد حل قرار دیا۔

Related Posts