کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، آئی ایس پی آر نے یوم استحصال کیلئے نیا نغمہ جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan will observe 'Youm-e-Istehsal-e-Kashmir' on August 5: FM Qureshi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے 5 اگست کو یوم استحصال کے موقع پر نیا نغمہ جاری کردیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیانغمہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیر کے بہادر عوام اور ان کی آزادی کے لئے انتھک جدوجہد کو خراج تحسین ہے۔

پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کی ہندوستان کی غیر قانونی کارروائی کیخلاف 5 اگست کو یوم استحصال منائے گا۔

جب سے مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی امتیازی رنگ کا آغاز کیا اور اس خطے کو تین حصوں میں تقسیم کیا اس کے بعدگذشتہ ایک سال کے دوران کشمیریوں نے بدترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا کیا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پیر کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے تاکہ یہ پیغام دیا جائے کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ حق خودارادیت کے حق میں اپنی جدوجہد میں کھڑی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان بدھ کے روز آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے تاکہ کشمیری عوام کی آزادی کے لئے جدوجہد اور بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں ان کے دکھوں کو اجاگر کریں۔

مزید پڑھیں:کشمیر کامسئلہ صرف اظہار یکجہتی سے ہی حل نہیں ہوگا، ڈاکٹر جمیل احمد خان

صدر ڈاکٹر عارف علوی بھی اس دن ایک ریلی کی قیادت کریں گے جب کہ تمام وزرائے اعلیٰ مقبوضہ وادی کے عوام پر بھارتی مظالم کی مذمت کریں گے۔ مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے صبح سویرے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

Related Posts