اسلام آباد ایئرپورٹ: مولانا فضل الرحمن پر جملہ کسنے پر پی ٹی آئی کارکن کی دھنائی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مولانا فضل الرحمن کے دورہ افغانستان سے واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر جے یو آئی کارکنوں نے مولانا پر جملہ کسنے والے مبینہ پی ٹی آئی کارکن کو پیٹ ڈالا۔

مولانا فضل الرحمن جمعے کی شام افغانستان کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچے، جہاں جے یو آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

تاہم مولانا فضل الرحمن کی وطن واپسی کے ان لمحات میں ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جے یو آئی کے کارکنان کے حلیوں میں کچھ افراد ایک شخص کو زد و کوب کر رہے ہیں اور اسے گھیر کر اس پر بری طرح مکوں اور لاتوں کی برسات کی جا رہی ہے۔

ویڈیوز کےساتھ مختلف سوشل ایکٹوسٹ کا دعویٰ ہے کہ زد و کوب کا شکار شخص پی ٹی آئی کا کارکن ہے اور اس نے ایئرپورٹ پر مولانا فضل الرحمن کو دیکھ کر ان کیخلاف نعرے بازی کی تھی۔

جس شخص کو زد و کوب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس کی شناخت تا حال سامنے نہیں آسکی ہے، ساتھ ہی اس دعوے کے حوالے سے بھی کوئی ویڈیو سامنے نہیں آئی ہے کہ اس شخص نے کیا نعرے بازی کی تھی۔

Related Posts