آئی ایس آئی کے سربراہ اور سیکرٹری خارجہ کی افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ISI chief
آئی ایس آئی کے سربراہ اور سیکرٹری خارجہ کی افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور وزارت خارجہ کے سیکرٹری سہیل محمود نے پیر کو افغانستان کے دورے کے دور ان افغانستان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر حمد اللہ محب سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کر نے سے متعلق گفتگو کی۔

افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے ترجمان کبیر حقمل نے اپنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں بتایاکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ مسائل کے حل کیلئے ایک تکنیکی کمیٹی بنانے پر بھی گفتگو کی گئی جس میں پشاور میں افغان مارکیٹ کے تنازع کا حل بھی شامل ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستانی وفد نے ایسے موقع پر افغانستان کا دورہ کیا جب تعلقات میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ویزا آپریشن روک لیا ہے اس سے پہلے افغان حکومت نے پشاور میں گزشتہ ماہ قونصل خانہ بند کیا ہے جو ابھی تک بند ہے ۔

کابل میں پاکستانی سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پاکستانی سفارتکاروں اور دیگر عملے کے کارکنان کو مسلسل ہراساں کیاجارہا ہے ۔

اس سے پہلے افغان وزارت خارجہ نے الزام لگایا تھا کہ اسلام آباد میں ان کے سفیر کو پاکستانی سیکورٹی ادارے نے طلب کر کے ان کے ساتھ بد سلوکی کی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے افغان وزارت خارجہ کے بیان کی مکمل طورپر تردید کی تھی اور کہاتھا کہ پاکستان افغان سفارتکاروں کی عزت کرتا ہے۔

Related Posts