پاک ایران تعلقات کا نیا دور، ایرانی صدر 3روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایرانی صدر
(فوٹو: جیو نیوز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاک ایران تعلقات کا نیا دور شروع ہوگیا، ایرانی صدر 3 روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایرانی صدر کا استقبال روایتی پرتپاک انداز میں کیا گیا۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز)  کے مطابق یہ 2017 کے بعد کسی بھی ایرانی سربراہِ مملکت کا پہلا دورۂ پاکستان ہوگا، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے جس میں وزیر خارجہ، وفاقی کابینہ کے اراکین، تاجر اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر اپنے دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے جہاں ان کی ملاقات پاکستان کی صوبائی قیادت سے ہوگی۔

اس دوران پاک ایران تعلقات کو فروغ دینے، باہمی تجارت، تعاون اور عوامی تعلقات سمیت باہمی روابط، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ شراکت داری اور تعاون، علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون پر گفتگو ہوگی۔

Related Posts