میشا شفیع بہت جلد ہالی ووڈ فلموں میں نظر آئینگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میشا شفیع بہت جلد ہالی ووڈ فلموں میں نظر آئینگی
میشا شفیع بہت جلد ہالی ووڈ فلموں میں نظر آئینگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع جلد ہی اپنی پہلی امریکی فلم میں بھارتی اور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔

میشا شفیع پاکستانی فلموں سمیت بالی ووڈ منصوبوں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ گلوکارہ پاکستانی خاندان پر بنائی جانے والی امریکی فلم ’مستاش‘  یعنی ’مونچھیں‘ میں کام کرتی دکھائی دیں گی۔

فلم کی ہدایات پاکستان نژاد ہدایت کار عمران جے خان دیں گے اور انہوں نے ہی اس فلم کی کہانی بھی لکھی ہے۔

فلم میں رضوان مانجی اور ان کی بیٹی ایان مانجی سمیت اتھروا ورما، الیشیا سلوراسٹون، بھارت نژاد امریکی اداکار حسن منہاج اور گلوکارہ میشا شفیع مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

فلم میں میشا شفیع مرکزی کردار یعنی ایک 13 سالہ پاکستانی لڑکے کی والدہ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جب کہ رضوان مانجی لڑکے کے والد کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم کی کہانی 13 سالہ پاکستانی لڑکے اور ان کے پاکستانی والدین کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں 1990 کے زمانے کی امریکی زندگی دکھائی جائے گی اور اس وقت کے مسلمانوں کے حالات بھی دکھائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ فلم کی ریلیز کے حوالے سے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم ممکنہ طور پر اسے آئندہ سال کے آخر تک کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

Related Posts