مقبوضہ کشمیر: عالمی برادری اپنے فرض کو پورا نہیں کرپائی۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر: عالمی برادری اپنے فرض کو پورا نہیں کرپائی۔فردوس عاشق اعوان
مقبوضہ کشمیر: عالمی برادری اپنے فرض کو پورا نہیں کرپائی۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے فرض کو پورا نہیں کر پائی۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  71 سال  سے کشمیریوں کا ناحق لہو بہایاجارہا ہے، ان کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  کشمیریوں کو اپنا جمہوری، قانونی اور جائز حق مانگنے پر جبرواستبداد کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ظلم کا یہ باب صرف اس لئے طول پارہا ہے کیونکہ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اپنے فرض کو پورا نہیں کررہے۔

کشمیریوں کے یومِ حقِ خود ارادیت کے حوالے سے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کادن تقاضاکرتا ہے کہ عا لمی برادری اور اقوام متحدہ  بہادراورثابت قدم کشمیریوں سے کیا ہوااپنا وعدہ پوراکریں۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ جبرواستبداد سے پاک ماحول میں اپنی زندگیاں گزار سکیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کے دن ہم بہادر کشمیریوں کو بھی پیغام دیتے ہیں کہ ان کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پورا پاکستان ان کے شانہ بشانہ ہے، ہم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس ثابت قدمی، ہمت اور قربانی کے جذبے کے ساتھ کشمیری اپنے حق کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں، وہ اس بات کی گواہی ہے کہ وہ کامیاب ہوکر رہیں گے اور دشمن ناکام ونامراد ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں رنگ و نسل اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان سب پاکستانیوں کا یکساں وطن ہے،پاکستان قائداعظم کے وژن کی عملی تصویر بن رہا ہے۔

مزید پڑھیں: سیکولر  بھارت آج  آگ میں جل رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

Related Posts