سیکولر ازم کے نام پر بننے والا بھارت آج تعصب، نفرت کی آگ میں جل رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous-Ashiq-Awan
Firdous-Ashiq-Awan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں رنگ و نسل اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں، سیکولر ازم کے نام پر بننے والا بھارت آج تعصب، نفرت کی آگ میں جل رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان سب پاکستانیوں کا یکساں وطن ہے،عمران خان کی قیادت میں پاکستان قائداعظم کے وژن کی عملی تصویر بن رہا ہے، رنگ و نسل اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیکولر ازم کے نام پر بننے والا بھارت آج تعصب، نفرت کی آگ میں جل رہا ہے، بھارت میں اقلیتیں سراپا احتجاج ہیں اور اقلیتوں کو بدترین تشدد اور جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہےجبکہ پاکستان میں اقلیتوں کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے، اسلام تمام مذاہب کے احترام کو لازم قرار دیتا ہے، قومی پرچم کا سفید رنگ اقلیتوں نمائندگی کا مظہر ہے، بھارتی معاشرے پر ہندوتوا کا غلبہ ہے،گاندھی اور نہرو کا ہندوستان مٹتا دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پولیس ظلم و بربریت کی نئی مثالیں قائم کررہی ہے ، وزیراعظم عمران خان

Related Posts