برطانیہ میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
برطانیہ میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سبب برطانیہ میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

برطانوی محکمہ شماریات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جون 2022 میں برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 9.4 فیصد تک پہنچ گئی جو 40 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔

بینک آف انگلینڈ کے مطابق برطانیہ میں مسلسل 9 ماہ سے مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، اور توقع ہے کہ یہ شرح موسم خزاں تک 11 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

برطانیہ میں مئی کے دوران مہنگائی کی شرح 9.1 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی جو مارچ 1982 کے بعد سب سے زیادہ تھی۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح کو دیکھتے ہوئے اگست میں بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں 0.25 یا 0.5 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ہیٹ ویو کا تسلسل 2060 تک بڑھتا جائے گا، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

جون میں بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود کو ایک فیصد سے بڑھا کر 1.25 فیصد کردیا گیا تھا جو 13 سال میں سب سے بلند سطح ہے۔برطانیہ کے عوام روز بروز بڑھنے والی مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔

Related Posts