ہیٹ ویو کا تسلسل 2060 تک بڑھتا جائے گا، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہیٹ ویو کا تسلسل 2060 تک بڑھتا جائے گا، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا
ہیٹ ویو کا تسلسل 2060 تک بڑھتا جائے گا، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوام متحدہ نے پوری دنیا کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں ہیٹ ویو کا تسلسل 2060 تک بڑھتا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق ہیٹ ویو زیادہ کاربن اخراج کرنے والے ممالک کے لیے اس وقت ایک ویک اپ کال ہے۔

عالمی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق کاربن اخراج میں اضافے کو نہ روکا گیا تو گرمی کی شدت مزید بڑھے گی۔

رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ کاربن اخراج کرنے والے ایشیائی ممالک موسمیاتی شدت کا زیادہ نشانہ بنیں گے۔

واضح رہے کاربن اخراج کرنے والے ممالک میں ایشیائی ملک چین سب سے پہلے نمبر پر آتا ہے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کا نمبر ان ممالک میں کی فہرست میں 31ویں نمبر پرآتا ہے۔

Related Posts