بھارتی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، انسٹرکٹر اور پائلٹ دونوں ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، انسٹرکٹر اور پائلٹ دونوں ہلاک
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، انسٹرکٹر اور پائلٹ دونوں ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ دیکر آباد کے علاقے سلطان پور گاؤں میں  تربیتی پرواز کے دوران اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے  گر کر تباہ ہوگیا جبکہ اس افسوسناک حادثے کے دوران انسٹرکٹر اور پائلٹ دونوں ہلاک ہو گئے۔

بھارتی ریاست تلنگانہ میں محو پرواز طیارے کو راجیو گاندھی ایوی ایشن اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے انسٹرکٹر اور طالب علم  پائلٹ اڑا رہے تھے، تاہم پرواز بھرنے کے ایک گھنٹے بعد ہی طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوا جس کے بعد اکیڈمی کو علاقہ پولیس کی طرف سے حادثے کی اطلاع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست کینساس میں فائرنگ سے 4افراد ہلاک

تلنگانہ پولیس نے سرچ آپریشن کرنے والی بھارتی فضائیہ کو آگاہ کیا کہ ایک طیارہ روئی کے کھیت میں گرا ہوا پایا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا۔ ہلاک ہونے والے پائلٹس  پرکاش وشال اور امن پریت کور کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ 

بھارتی فضائیہ کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب اڑان بھرنے والا طیارہ مہاراجہ ائیر بیس سے 10 کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوا جبکہ حادثے کے بعد بھارتی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور طیارے کو گھیرے میں لے کر ملبہ اور لاشوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کا بوسیدہ جنگی طیارہ مگ 21 گوالیار کے قریب تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جبکہ طیارے میں سوار ایک بھارتی پائلٹ کیپٹن اور دوسرا اسکواڈرن لیڈر تھا۔

بھارت کی مرکزی ریاست مدھیا پردیش کے شہر گوالیار میں بھارتی جنگی طیارہ  معمول کے تربیتی مشن پر تھا جب ائیر فیلڈ کے قریب 25 ستمبر کی صبح 10 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔  مگ 21 کے حادثے کے بعد دونوں سپاہیوں نے ایمرجنسی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں وہ بروقت اخراج میں کامیاب رہے اور تباہ ہو جانے والے طیارے سے زندہ بچ نکلے۔

مزید پڑھیں: تربیتی پرواز کے دوران بھارتی فضائیہ کا بوسیدہ جنگی طیارہ مگ 21 گوالیار کے قریب گر کر تبا

Related Posts