تربیتی پرواز کے دوران بھارتی فضائیہ کا بوسیدہ جنگی طیارہ مگ 21 گوالیار کے قریب گر کر تباہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تربیتی پرواز کے دوران بھارتی فضائیہ کا بوسیدہ جنگی طیارہ مگ 21 گوالیار کے قریب گر کر تباہ
تربیتی پرواز کے دوران بھارتی فضائیہ کا بوسیدہ جنگی طیارہ مگ 21 گوالیار کے قریب گر کر تباہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی:  بھارتی فضائیہ کا بوسیدہ جنگی طیارہ مگ 21 گوالیار کے قریب تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جبکہ طیارے میں سوار ایک بھارتی پائلٹ کیپٹن اور دوسرا اسکواڈرن لیڈر کے عہدے پر فائز ہے۔

بھارت کی مرکزی ریاست مدھیا پردیش کے شہر گوالیار میں بھارتی جنگی طیارہ  معمول کے تربیتی مشن پر تھا جب ائیر فیلڈ کے قریب آج صبح 10 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔  مگ 21 کے حادثے کے بعد دونوں سپاہیوں نے ایمرجنسی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں وہ بروقت اخراج میں کامیاب رہے اور تباہ ہو جانے والے طیارے سے زندہ بچ نکلے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ کرفیو 52 ویں روز میں داخل، اشیائے ضروریہ کی شدید قلت

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طیارہ گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی تاہم آگ لگنے کی کوئی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی۔ حادثے کی وجوہات پر تفتیش کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ بھارتی فوج بوکھلاہٹ کے باعث میڈیا کو حادثے کی وجوہات بتانے سے گریز کر رہی ہے جبکہ جائے حادثہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے حادثے کی تفصیلات سے گوالیار میں موجود بھارتی فضائیہ کے حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں مقیم سکھ برادری نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور نریندر مودی کا پتلا اٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔

گزشتہ روزبل گیٹس فاؤنڈیشن کی تقریب میں پہنچتے ہی بھارتی وزیر اعظم کے خلاف سکھ برادری نے احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر اعظم کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کو فوری طور پر روک دیں۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف سکھ برادری کا امریکا میں احتجاج

Related Posts