مقبوضہ کشمیر میں105ویں روز بھی فوجی محاصرہ برقرار رہا ، انٹرنیٹ معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں 74 روزہ کرفیو کے خلاف بھارتی عوام بھی سراپا احتجاج
مقبوضہ کشمیر میں 74 روزہ کرفیو کے خلاف بھارتی عوام بھی سراپا احتجاج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی محاصرے اور مواصلاتی ذرائع کی معطلی کی وجہ سے اتوار کو مسلسل105ویںروزبھی علاقے کا باقی دنیا سے رابطہ منقطع رہا۔

شدید برفباری سے مظلوم کشمیریوں کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگیا ہے۔ انہیں زندہ رہنے، حصول تعلیم ، صحت اور مذہبی فرائض کی ادائیگی جیسے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔

وادی کشمیر میں انٹرنیٹ مسلسل معطل ہے، بھارت کے تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جنوبی کشمیر میں دو حریت پسندوں کی 12کنال اراضی ضبط کرلی ہے۔

مزیر پڑھیں : پاکستان کی کشمیر پالیسی میں رتی برابر تبدیلی آئی ہے اورنہ آئیگی، ڈاکٹر محمد فیصل

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکار وں نے پولیس کے ہمراہ پہلگام میں غلام نبی خان اور ظفر حسین بٹ کے گھروں پر چھاپے مارے اور ان کی املاک ضبط کرلی۔

دریں اثناء بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں سوپورکے دو مختلف علاقوں سے چھاپوں کے دوران پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار نوجوانوں کی شناخت ہلال احمد میر، ساحل نذیر ،پیر زادہ محمد ظہیر، الفت بشیر میر اوراعجاز احمد بٹ کے طورپر ہوئی ہے۔

جموں کی ایک ٹاڈا عدالت نے بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل کے حوالے سے درج جھوٹے مقدمے کی سماعت 3دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی کانگریس میں ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر موضوعِ بحث بن گیا

مقدمے میں ملزم جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں نظربندہیں۔

Related Posts