پاکستان کی کشمیر پالیسی میں رتی برابر تبدیلی آئی ہے اورنہ آئیگی، ڈاکٹر محمد فیصل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

dr-faisal
دفتر خارجہ نے پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی کم ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کشمیر ایک جہد مسلسل کا نام ہے، ہمیں کشمیریوں کی قربانیوں کا ادراک ہے، بھارت بند گلی میں پہنچ گیا، اسے سمجھ نہیں آرہا کیسے نکلے؟،ضرورت پڑی تو کشمیریوں کیساتھ مر بھی جائینگے۔

پاکستان کی کشمیر پالیسی میں رتی برابر تبدیلی آئی ہے اور نہ آئیگی۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کشمیر ایک جہد مسلسل ہے ایک ایونٹ نہیں کہ کچھ وقت میں ختم ہو جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کی قربانیوں کا ادراک ہے،ہندوستان ایک بند گلی میں پہنچ گیا ہے،اب اسے سمجھ نہیں آ رہا کہ نکلے کیسے؟۔

انہوں نے کہا کہ اب نئے فیصلوں سے بھارت کیلئے مزید پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد اور کشمیر کے فیصلوں کے بعد بھارت میں تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں :حیدرآباددکن فنڈکیس، برطانوی عدالت نے فیصلہ بھارت کے حق میں سنادیا

انہوں نے کہا کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے دلی میں لاک ڈائون پر بیان دیا ۔ انجیلا مرکل نے بھارت سے پوچھا لاک ڈائون کو کب تک چلا ئینگے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغا رجسٹر کر لیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی میں رتی برابر تبدیلی نہ آئی ہے نہ آئیگی۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو کشمیریوں کے ساتھ مر بھی جائیں گے۔

Related Posts