ڈالر کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت 230 روپے ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رحجان برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر1 روپیہ 82 پیسے مہنگا ہوا اور 230 روپے پر جاپہنچا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 238 روپے پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ جمعے کو انٹربینک میں ڈالر228.18 روپے پر بند ہوا تھا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 237 روپے پر بند ہوئی تھی۔

کراچی:

کینیڈین کرپٹو ایکسچینج نے 50 صارفین کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

16 اگست سے ڈالر کی قدر میں 15 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف (IMF) کی جانب سے پاکستان کو1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔

Related Posts