کینیڈین کرپٹو ایکسچینج نے 50 صارفین کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کینیڈین کرپٹو ایکسچینج کوائن بیری نے 120 بٹ کوائنز کی منتقلی کے بعد 50 صارفین کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین کریپٹو کرنسی ایکسچینج کوائن بیری نے 50 صارفین کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جنہوں نے 2020 میں سافٹ ویئر کی خرابی کے بعد اجتماعی طور پر 120 بٹ کوائنزواپس لے لیے تھے۔

کوائن ڈیسک کی طرف سے حاصل کی گئی عدالتی فائلنگ کے مطابق کوائن بیری کے ای ٹرانسفر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے میں ایک بگ کے بعدصارفین بٹ کوائنز نکالنے میں کامیاب ہوئے۔

کراچی:

سرمایہ کاروں کیلئے اہم، کرپٹو کرنسی کی قیمتیں گرنے کی وجوہات سامنے آگئیں

عدالتی مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ 13 اپریل کو کوائن بیری نے اپنے پلیٹ فارم پر ایک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیا، جس میں کوئی کمزوری تھی جس  سے 500 سے زیادہ صارفین نے فائدہ اٹھایا، کوائن بیری کی درخواست کے بعد 37 بٹ کوائنز واپس کیے گئے۔

مقدمہ میں لکھا گیا ہے کہ کوائن بیری نے مذکورہ تمام 546 متاثرہ رجسٹرڈ صارفین سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا اور غلط استعمال شدہ بٹ کوائنز کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔

Related Posts