پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے درخواست دائر کی،درخواست میں وفاقی حکومت،وفاقی وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی قیمتیں کم جبکہ پاکستان میں مسلسل بڑھ رہی ہیں،پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا کوئی نظام نہیں۔

قیمتوں میں حالیہ اضافہ سے مہنگا?ی میں مزید اضافہ ہوگا،پیٹرول بنیادی ضرورت ہے جسے مہنگائی کی صورت عوام سے دور نہیں رکھا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاستدانوں کیخلاف کرپشن کیسز دوبارہ کھل جائیں گے

پیٹرولیم مصنوعات مہنگا کرنا بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف اور آئین کی خلاف ورزی ہے،عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Related Posts