بھارت میں کمرشل جہاز اڑانے کے لیے خواتین پائلٹس کی تعدادمیں اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں کمرشل جہاز اڑانے کے لیے خواتین پائلٹس کی تعدادمیں اضافہ
بھارت میں کمرشل جہاز اڑانے کے لیے خواتین پائلٹس کی تعدادمیں اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی:بھارت میں کمرشل جہاز اڑانے کے لیے خواتین پائلٹس کی تعدادمیں دن بدن اضافہ ہونے لگا۔

ہندوستان کی رہنے والی نویدیتا بھسین تقریبا 33 سال پہلے دنیا کی سب سے کم عمر کمرشل پائلٹ کے طور پر سامنے آئیں۔ جب اس بھارتی پائلٹ کو یہ امتیاز ملا انہیں دنوں کی اس پائلٹ کو یاد آنے والی بات یہ کہ اس کے جہاز کا عملہ اپنی اس پائلٹ کو مسافروں کے جہاز میں سوار ہونے سے پہلے پہلے کاک پٹ میں پہنچنے کے لیے اصرار کرتا تھا۔

یہ سب اس لئے کیا جاتا تھا کہ کہیں مسافر ایک خاتون پائلٹ کو دیکھ کر خوف زدہ نہ ہو جائیں کہ ایسے جہاز پر سفر کریں گے جسے ایک خاتون اڑائے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھسین نے بطور پائلٹ اپنے کیرئیر کا آغاز1989 میں کیا تووہ اس وقت ایک منفرد حیثیت کی حامل تھیں۔

مزید پڑھیں:فن لینڈ اور سویڈن نیٹو کو مضبوط بنائیں گے،امریکی صدر

آج ہندوستان میں خواتین پائلٹوں کا ہونا ایک معمول کی بات ہو چکا ہے۔ انڈیا میں اس وقت خواتین کمرشل پائلٹ دنیا میں دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔

Related Posts