فن لینڈ اور سویڈن نیٹو کو مضبوط بنائیں گے،امریکی صدر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فن لینڈ اور سویڈن نیٹو کو مضبوط بنائیں گے،امریکی صدر
فن لینڈ اور سویڈن نیٹو کو مضبوط بنائیں گے،امریکی صدر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن کا نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ “ہمارے اتحاد کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔

میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدربائیڈن نے منگل کو اپنے ٹویٹر اکاؤ نٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن کے الحاق سے عالمی استحکام کی ضمانت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ فن لینڈ اور سویڈن نیٹو کو مزید مضبوط بنائیں گے۔قبل ازیں صدر بائیڈن نے سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں شمولیت کے بل پر دستخط کئے۔

اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی درخواستوں کی توثیق قابل تحسین ہے۔ یہ ایک ایسا قدم ہے جو یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے جواب میں مغربی اتحاد کو وسعت دے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ دو شمالی یوروپی ممالک امریکا کی زیر قیادت ٹرانس اٹلانٹک اتحاد میں باہمی دفاع کے لیے “مقدس عہد” کرتے ہوئے مضبوط اور قابل اعتماد اتحادی بنیں گے۔

مزید پڑھیں:اوآئی سی کی فلسطینی علاقوں پراسرائیلی جارحانہ حملوں کی مذمت

انہوں نے فن لینڈ اور سویڈن کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ہر ایک کے پاس “مضبوط جمہوری ادارے، ایک مضبوط فوج، اور ایک مضبوط اور شفاف معیشت” ہے جو نیٹو کو مضبوط کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ولادیمیر پوتین کے روس نے یوکرین میں آپریشن کے ساتھ “یورپ میں امن اور سلامتی کوخطرے میں ڈالا۔

Related Posts