عمران خان کی حکومت ریاست مدینہ کے نمونے پر عمل پیرا ہے، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاریخ میں پہلی بار جیبوں کی بجائے خزانہ بھر رہا ہے۔معاونِ خصوصی اطلاعات
تاریخ میں پہلی بار جیبوں کی بجائے خزانہ بھر رہا ہے۔معاونِ خصوصی اطلاعات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ریاست مدینہ کے نمونے پر عمل پیرا ہے۔

رسول پاکؐ کی ذات مبارک اسلام کے آفاقی پیغام کا عملی نمونہ ہے،رسول پاکؐسے والہانہ محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے،پاکستان،ترکی اور ملائیشیا مشترکہ ٹی وی چینل قائم کرینگے۔

ریڈیو پاکستان میں محفل میلا د کا انعقاد کیا گیا ،محفل میلاد ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے محفل میلاد ؐکے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا اورآخرت میں کامیابی کیلئے ایسی محافل کا انعقاد ضروری ہے۔

مزید پڑھیں :کرپشن زدہ سارے چہرے آپ کو ایک کنٹینر پر نظر آئیں گے، فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہاکہ ایسی محفلیں ایک دوسرے کو قریب لانے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ریاست مدینہ کے نمونے پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہاکہ رسول پاکؐ کی ذات مبارک اسلام کے آفاقی پیغام کا عملی نمونہ ہے،رسول پاکؐ سے والہانہ محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام ایک بہترین نظام زندگی ہے جس کا مقصد انسانیت کی فلاح ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیرت پاکؐ پر عمل کرکے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے نئے پاکستان کیلئے ریاست مدینہ کا خواب دیکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اللہ اور اس کے محبوب کی اطاعت کا مقصد انسانیت سے محبت ہے۔ انہوں نے کہاکہ رسول پاک ؐجہالت،نفرت اور عصبیت کو ختم کیا ۔ انہوں نے کہاکہ محفل میلاد کے انعقاد پر ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویڑن کی کوششوں کو سراہتی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں اداروں نے ہمیشہ ریاست کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان،ترکی اور ملائیشیا مشترکہ ٹی وی چینل قائم کرینگے،ٹی وی چینلز کے قیام کا مقصد دنیا کو حقیقی اسلام کے چہرے سے روشناس کرانا ہے۔

Related Posts