کرپشن زدہ سارے چہرے آپ کو ایک کنٹینر پر نظر آئیں گے، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous Ashiq Awan
کرپشن زدہ سارے چہرے آپ کو ایک کنٹینر پر نظر آئیں گے، فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نےاحتجاج کےلیےمولانا فضل الرحمان کو فائیو اسٹار سہولتیں فراہم کی ہیں،فضل الرحمان کا مارچ کرپشن کے تحفظ کیلئے ہے، کرپشن زدہ سارے چہرے آپ کو ایک کنٹینر پر نظر آئیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کے لیے سہولت کاری کی اور فائیو اسٹار سہولتیں فراہم کی ہیں،اگر ہم خوف زدہ ہوتے تو فضل الرحمان کو یہ سہولتیں کیسے دیتے ؟ ایسا پرسکون ماحول دیا جہاں وہ جوش جذبے سے اپنی ذات کے لیے گفتگو کریں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سنیں ان کا ایجنڈہ کیا ہے ان کی خواہشات اور ارمان کیا ہیں، ان سب کے لیے ماحول بنانا ضروری تھا سہولیات حکومت نے دے دیں، دیکھنا اب یہ ہے جمہوری حکومت کو گرانے کیلئے کیا ایجنڈا سامنے لے کر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے فردوس عاشق اعوان کی معافی قبول کرنے کے بعد شوکاز نوٹس جاری کردیا

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ایجنڈے میں ناکام ہو جائے، فضل الرحمان کا مارچ کرپشن کے تحفظ کیلئے ہے، کرپشن زدہ سارے چہرے آپ کو ایک کنٹینر پر نظر آئیں گے۔

معاون خصوصی کامزیدکہناتھا کہ دنیا بھر میں حکومتی کرپشن کے خلاف مظاہرے ہوتے ہیں، یہاں پر کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے مارچ ہو رہا ہے،یہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے جمہوری حکومت گرانے نکلے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ہماری پارلیمنٹ اور سینیٹ میں اکثریت نہیں، اس لیے قوانین کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے صدرمملکت نے کئی قوانین سے متعلق آرڈیننس جاری کیے ہیں۔

Related Posts