عمران خان کا دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف آئی ایم ایف کوخط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردئیے گئے جس کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ کر رہی ہے۔
جب تک سانس ہے، جدوجہد کرتا رہوں گا، عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان نے مبینہ دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان آج آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے۔

گفتگو کے دوران سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ آئی ایم ایف اور یورپی یونین اپنا ایک مینڈیٹ رکھتے ہیں، آئی ایم ایف گڈ گورننس کو میرٹ قرار دیتا ہے، جس ملک میں جمہوریت نہ ہو، وہاں عالمی ادارے تعاون نہیں کرتے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان میں پوری دنیا دیکھتی رہی کہ لوگوں کے ووٹ چوری ہوگئے۔ چوری کے مینڈیٹ پر جمہوریت نہیں چلنے دیں گے۔ فنڈنگ ادارے دیکھ لیں کہ جمہوریت نہیں ہے تو قرض نہیں دیاجاتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا خط آئی ایم ایف کو جائے گا، اگر آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات کرنے ہیں تو پہلے انتخابات میں دھاندلی کا آڈٹ کرایا جائے۔ جہاں جہاں دھاندلی ثابت ہو، اسے ختم کردیا جائے۔

خیال رہے کہ عمران خان کو گزشتہ برس مئی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے جو معاہدہ ہوگا، ہم دھاندلی کے خلاف آڈٹ سے مشروط کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کو پہلے بھی فری اینڈ فیئر الیکشن کا کہہ چکے ہیں۔ 

Related Posts