پی ٹی آئی کا یو ٹرن، عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے مستعفی اراکینِ اسمبلی کی جگہ 33 حلقوں سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا، جسے تحریکِ انصاف کا یو ٹرن قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اطلاعات و پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، تاہم پی ٹی آئی اپنی بات سے مبینہ طور پر پیچھے ہٹ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز شریف نے  ملکی معیشت کو تباہ کردیا، عمران خان

تحریکِ انصاف نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے سابقہ اراکینِ قومی اسمبلی کو حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابقہ اراکین کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سابقہ اراکین کو اپنے حلقوں میں الیکشن مہم کے آغاز کی بھی ہدایت کردی ہے۔ الیکشن کمیشن 33 حلقوں کے ضمنی انتخاب کیلئے 16 مارچ کی تاریخ کا انتخاب کرچکا ہے۔

گزشتہ روز بھی عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے تھے، جس سے پی ٹی آئی کے ہمدردوں اور سپورٹرز میں تشویش جنم لے رہی تھی جس کی وضاحت کردی گئی ہے۔

تحریکِ انصاف رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سابقہ اراکین کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے پیچھے یہ وجہ ہوسکتی ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو اپوزیشن کے محاذ پر ٹف ٹائم دینے کی حکمتِ عملی پر کاربند ہے۔

Related Posts