شہباز شریف نے قانون کی حکمرانی ختم کرکے جمہوریت اور معیشت کو تباہ کردیا، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف پر معیشت اور جمہوریت تباہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لکھا کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعہ آئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتا، شہبازشریف اتنا بے شرم کیسے ہوسکتا ہے، شہبازشریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا۔

ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے ڈھٹائی اور فسطائیت کے ذریعے معیشت اور جمہوریت کو تباہ کیا، انہوں نے بنیادی انسانی حقوق سلب اور قانونی کی حکمرانی ختم کرکے جمہوریت، معیشت کو تباہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریگی، اسد قیصر

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی انہی حرکتوں کے سبب دہشت گردی بھی پھیلی۔

Related Posts