معروف صحافی عمران ریاض گرفتار، عمران خان کی مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کی عمران خان کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر
ن لیگ کی عمران خان کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے معروف صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رات گئے اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں پنجاب پولیس کی جانب سے 5 اور 6 جولائی کی درمیانی شب معروف صحافی عمران ریاض کی من مانی گرفتاری کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

سادہ لباس اہلکاروں نے  حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا،ترجمان 

ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو فسطائیت کے دائرے میں لایا جارہا ہے تاکہ ہماری قوم بڑے بدمعاشوں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت کو قبول کر لے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ شہباز شریف حکومت کو امپورٹڈ قراردیا اور صحافی برادری کو میدانِ عمل میں اترنے کا درس دیتے ہوئے کہا کہ یہی وہ وقت ہے کہ سب لوگ، خاص طور پر میڈیا متحد ہو کر فسطائیت کے خلاف اٹھ کھڑا ہو۔

خیال رہے کہ معروف ٹی وی میزبان اور صحافی عمران ریاض خان کا شمار پاکستان تحریکِ انصاف کی کھل کر حمایت کرنے والے صحافیوں میں کیا جاتا ہے جو اپنے یو ٹیوب چینل پر بھی پی ٹی آئی کی حمایت میں آئے روز ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔

Related Posts