عمران فاروق قتل کیس میں معظم علی، خالد شمیم ​​اور محسن علی کو عمر قید کی سزاء 

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران فاروق قتل کیس میں معظم علی، خالد شمیم ​​اور محسن علی کو عمر قید کی سزاء 
عمران فاروق قتل کیس میں معظم علی، خالد شمیم ​​اور محسن علی کو عمر قید کی سزاء 

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :انسداد دہشت گردی عدالت نے جمعرات کو متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم ملزمان معظم علی ، خالد شمیم ​​اور محسن علی کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ فیصلہ 21 مئی کو مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔ اس کیس میں 29 گواہوں نے اپنا بیان قلمبند کیا۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں اپنے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے چاقو کے وار کر کے ہلاک کردیا تھا۔

اس کیس کے ایک اہم ملزم خالد شمیم نے  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیئے گئے اعترافی بیان میں دعویٰ کیا تھاکہ پارٹی کے بانی نے کراچی میں پارٹی کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب میں عمران فاروق کے قتل کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں: عمران فاروق قتل کیس: برطانوی پولیس نے انتہائی اہم شواہد پیش کر دئیے

ملزم نے بتایا تھا کہ عمران فاروق  ایم کیو ایم کی قیادت کے لئے ایک مضبوط خطرہ تھے اس لئے ان کو قتل کیا گیا۔

Related Posts