بلوچستان میں شمسی توانائی کے ٹیوب ویل لانے کے منصوبے میں اہم پیش رفت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں شمسی توانائی کے ٹیوب ویل لانے کے منصوبے میں اہم پیش رفت
بلوچستان میں شمسی توانائی کے ٹیوب ویل لانے کے منصوبے میں اہم پیش رفت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچستان میں شمسی توانائی کے ٹیوب ویل لانے کے منصوبے میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان کی قیادت میں  اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

صوبے میں شمسی توانائی کے ٹیوب ویلز کی پہلی مکمل فزیبیلیٹ رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جسے وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب خان کے جائزے کے لیے پیش کیا گیا۔

وزیر توانائی عمر ایوب خان  نے متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ میں ہونے والے اجلاس میں جرمن کمپنی اور نیسپاک کی مشترکہ کاوش سے تیار کی گئی فزیبلٹی رپورٹ کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے فزیبلٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ شمسی توانائی کے ٹیوب ویلز کا منصوبہ بلوچستان کے کاشتکاروں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں میں بھی شمسی توانائی کے ٹیوب ویلز لانے پر جلد کام شروع ہونے کی توقع ہے۔ پاکستان بھر میں شمسی توانائی کے ٹیوب ویلز زراعت میں انقلاب لا سکتے ہیں۔ 

Related Posts