آئی ایم ایف کا وفد آج رات پاکستان پہنچے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف کا وفد آج رات پاکستان پہنچے گا
آئی ایم ایف کا وفد آج رات پاکستان پہنچے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن 9 ویں اقتصادی جائزے کے لیے آج رات پاکستان پہنچے گا جو 1.1 بلین ڈالر کی انتہائی ضروری اگلی قسط کے لیے راہ ہموار کرے گا۔ وفد 10 روز تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

دورے کے دوران وفد کو 2022 کی دوسری ششماہی کے دوران ملک کی اقتصادی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ حالیہ سیلاب سے ہونے والے 30 ارب ڈالر کے نقصان سے پیدا ہونے والی صورتحال سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

حکومت وفد کو ٹیکس ریونیو اور ایکسچینج ریٹ کی شرائط کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرے گی۔

اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بھی زیر بحث آئیں گے۔

مزید پڑھیں:اسحاق ڈار نے معیشت میں بہتری لانے کے بجائے مزید بربادی کردی، تاجر تنظیمیں

آئی ایم ایف کے وفد کو نجکاری پروگرام پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Related Posts