آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر قرض پروگرام منظور کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر قرض پروگرام منظور کرلیا
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر قرض پروگرام منظور کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کا 3 ارب ڈالرز قرض پروگرام عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے منظور کرلیا۔

پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائے معاہدے کی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد فوری طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کی قسط پاکستان کو جاری کردی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 1.8 ارب ڈالر نومبر اور فروری میں دوبارہ جائزوں کے بعد شیڈول کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کرنے والا اسرائیل پاکستان پر تبصرے کر رہا ہے، وزیر اعظم

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں معاشی اصلاحاتی پروگرام معیشت کو فوری سہارا دینے کیلئے ہے، پاکستان کو طے شدہ پالیسیوں پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا، پروگرام سے پاکستان کومعیشت کو اندرونی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Posts