ٹیپوسلطان تھانہ جرائم کا گڑھ، علاقے میں غیرقانونی سرگرمیاں تیز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi police

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ایس ایچ او ٹیپوسلطان شرافت خان نے شرافت کا لبادہ اتاردیا، ٹیپوسلطان میں تعیناتی کے بعد غیر قانونی سرگرمیاں تیز، گٹکا، منشیات، جسم فروشی اور دیگر جرائم کو قانونی شکل دیدی، شرافت خان نے ہر غیر قانونی کام کا قانونی ریٹ فکس کردیا۔ اعلیٰ حکام نے ایس ایچ او ٹیپوسلطان کے کالے کارناموں پر آنکھیں بند کرلی۔

ضلع غربی میں معطلی کے بعد تھانہ ٹیپوسلطان میں تھانیدار تعینات ہونیوالی انسپکٹر شرافت خان نے ٹیپوسلطان آتے ہی غیر قانونی سرگرمیاں تیزکردی، شرافت خان نے تھانہ اپنے دست راست اے ایس آئی عامر شہزادکے حوالے کرکے علاقے میں جرائم کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے۔

شرافت خان کی تعیناتی کے بعد ٹیپوسلطان تھانے کی حدود میں واقع بلوچ پاڑہ میں گٹکا اورماوا کھلے عام فروخت ہورہا ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل شہزاداورسابق پولیس اہلکار نذرمحمدبلوچ پاڑہ سے ماہانہ 50ہزار سے زائد بھتہ وصول کرتے ہیں اور تھانہ ٹیپوسلطان کی سرپرستی کے باعث کامران اورکمونامی شخص ودیگر ملزمان علاقے میں گٹکا اور ماوا کی بولیاں ایسے لگاتے ہیں جیسے مچھلی منڈی میں بولیاں لگائی جاتی ہیں۔

ذرائع کہنا ہے کہ شرافت خان کی آمد کے بعد ٹیپوسلطان تھانے میں ہر طرح کے جرائم کی سرپرستی کی جارہی ہے اور ٹیپوسلطان پولیس کی زیرسرپرستی چائنہ گیسٹ ہاؤس اورآشیانہ گیسٹ کے علاوہ مہوش عرف بنٹی آنٹی نامی خاتون فحاشی کے اڈے چلارہی ہیں جبکہ ان فحاشی کے اڈوں کیخلاف سی ٹی ڈی کے ایک ہیڈکانسٹیبل نے تھانے میں درخواست جمع کروائی تھی کہ میرے گھر کے اطراف فحاشی کے اڈے قائم ہیں جہاں دن رات اوباش لوگوں کی آمد و رفت کے باعث علاقے کا ماحول تباہ ہوگیا ہے تاہم ایس ایچ او شرافت خان نے اس درخواست پر کارروائی کرنے کے بجائے درخواست دبادی ہے۔

مزید پڑھیں: غیرقانونی کام کیلئے قانونی راستہ

باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیپوسلطان تھانے کی حدود میں دیگر جرائم کے ساتھ ساتھ کورونا کی وباء کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا گیا اورٹیپوسلطان پولیس کی سرپرستی میں حراگیسٹ ہاؤس، صفائرگیسٹ ہاؤس اور دیگر گیسٹ ہاؤسز میں شادی بیاہ ودیگر تقریبات پر پابندی کے باوجود تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہر پروگرام کے عوض تھانے کو 10 ہزار روپیہ بھتہ دینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کے دوران حال ہی میں عید کے ایام کے دوران تھانہ ٹیپوسلطان کی حدود میں دکانیں کھلی رہیں اور شہرکے دیگر علاقوں کے برعکس ٹیپوسلطان کی حدود میں کاروبارزندگی بحال رہا اور ٹیپوسلطان پولیس عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے عوض بھاری بھتہ وصول کرتی رہی۔

تھانہ ٹیپوسلطان کے کالے کارناموں پر آئی جی سندھ مشتاق مہر، پولیس چیف کراچی عمران یعقوب منہاس اورڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے معنی خیز خاموشی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے ایس ایچ اوشرافت خان اور ان کے دیگر ساتھی کھلے عام جرائم کی سرپرستی کرنے میں مصروف ہیں۔

Related Posts