اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ رسالت کے 3 ملزمان نے سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ رسالت کے 3 ملزمان نے سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ رسالت کے 3 ملزمان نے سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد سے توہینِ رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والے 3 ملزمان نے  اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی نے 3 ملزمان کو موت کی سزا سنائی تھی۔ عبدالوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر سلطانی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کی ہے۔

رجسٹرار آفس نے تینوں ملزمان کی سزائے موت کی تصدیق کیلئے انسدادِ دہشت گردی عدالت کی طرف سے کیپٹل سینٹینس ریفرنس کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دینے کی فائل چیف جسٹس السام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کو ارسال کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کی طرف سے بھیجے گئے کیپٹل سینٹینس ریفرنس اور مجرموں کی اپیلوں کی آئندہ ہفتے سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: توہینِ مذہب کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی دھمکی، سی ڈی اے کا آفیسر برطرف

Related Posts