جھوٹی راجکماری ووٹ کی عزت سمجھانے نکلی ہے۔فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز پر تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr Firdous Ashiq Awan lashes out at PDM

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹی راجکماری ووٹ کی عزت سمجھانے نکلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک نہیں، دو نہیں بلکہ جھوٹ کا عالمی ریکارڈ بنا کر جھوٹی کا خطاب اپنے نام کرنے والی راجکماری کنیزوں کے ساتھ ووٹ کی عزت سمجھانے نکلی ہے۔

پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کے دلدل میں دھنسی ن لیگ بیک وقت جھوٹ کے سمندر میں بھی غوطہ زن ہے۔ اِن مسترد شدہ سند یافتہ جھوٹوں کا چورن اب بکنے والا نہیں ہے۔ 

https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1336152809213976576

یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کو ریلی نکالنا مہنگا پڑ گیا، پارٹی شدید بد انتظامی کا شکار ہے جس کے کارکنان نے مریم نواز کو پریشان کردیا۔

 گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے  حکومت کو آنکھیں دکھانے کیلئے ریلی نکالی تو ن لیگی کارکنان ہم آہنگی اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے میں ناکام نظر آئے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کو پی ڈی ایم جلسے کیلئے ریلی نکالنا مہنگا پڑ گیا

Related Posts