زندگی سے اعتبار اُٹھ گیا، وقت بے معنی چیزوں میں ضائع نہیں کرنا چاہتا۔عمران عباس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زندگی سے اعتبار اُٹھ گیا ہے، وقت بے معنی چیزوں میں ضائع نہیں کرنا چاہتا۔عمران عباس
زندگی سے اعتبار اُٹھ گیا ہے، وقت بے معنی چیزوں میں ضائع نہیں کرنا چاہتا۔عمران عباس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی ٹی وی اسٹار اور فلم ایکٹر عمران عباس نے کہا ہے کہ  میرا اب زندگی سے اعتبار اُٹھ چکا ہے اور میں اپنا وقت بے معنی چیزوں میں ضائع نہیں کرنا چاہتا۔ میں چاہتا ہوں کہ خدا مجھے ابدی زندگی عطا کرے۔

ایک آن لائن شو میں اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ جب سے میری بڑی بہن کی وفات ہوئی ہے، میں زندگی کی حقیقت کو سمجھنے لگا ہوں اور میرے خیال میں ہم فضول کاموں کی بجائے اپنی زندگی میں دوسروں کے لیے کچھ اچھا کر جائیں تو بڑی بات ہے۔ اب میں اپنی زندگی کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی بھی نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: فوک گلوکاری کی ملکہ شازیہ خشک نے گانے کو ہمیشہ کے لیے خدا حافظ کہہ دیا

ایک سوال کے جواب میں عمران عباس نے کہا کہ کالج کے دور میں مجھے محبت کا اتفاق بھی ہوا تھا، اور اب تک مجھے یاد ہے کہ وہ پیار کیسا تھا۔ اداکاری کے شعبے میں اپنی مرضی سے آیا تھا اور اس کی وجہ پیسہ کمانا ہی تھا لیکن بعد میں میری ذاتی زندگی اس سے بہت متاثر ہوئی جس پر افسوس ہے۔

 اداکار عمران عباس کا پورا نام عمران عباس نقوی ہے جن کی پیدائش 15 اکتوبر 1982ء کو ہوئی جبکہ کم عمری میں ہی اداکاری شروع کرنے والے عمران عباس نے خدا اور محبت نامی پروجیکٹ میں اپنے کردار سے شہرت پائی۔

عمران عباس پاکستانی فلم انڈسٹری کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جس میں 2014ء میں ریلیز ہونے والی فلم کرئیچر بہت مشہور ہوئی جس میں ان کے مدِ مقابل بپاشا باسو کو کاسٹ کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فلم ایکٹریس مہوش حیات نے کہا کہ ملیحہ لودھی ایک بہترین سفارت کار اور پاکستان کا حقیقی سرمایہ تھیں جبکہ انہوں نے مجھے پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پلیٹ فارم دیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے 4 اکتوبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب کی حیثیت سے سبکدوشی پر افسوس ہے۔

مزید پڑھیں: ملیحہ لودھی ایک بہترین سفارتکار اور پاکستان کا حقیقی سرمایہ تھیں۔ مہوش حیات

Related Posts