ملیحہ لودھی ایک بہترین سفارتکار اور پاکستان کا حقیقی سرمایہ تھیں۔ مہوش حیات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہوش حیات کو کس طرح کا ہمسفر چاہئے؟ اپنے چاہنے والوں کو بتادیا
مہوش حیات کو کس طرح کا ہمسفر چاہئے؟ اپنے چاہنے والوں کو بتادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی فلم ایکٹریس مہوش حیات نے کہا ہے کہ ملیحہ لودھی ایک بہترین سفارت کار اور پاکستان کا حقیقی سرمایہ تھیں جبکہ انہوں نے مجھے پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پلیٹ فارم دیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب کی حیثیت سے سبکدوشی پر افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوک گلوکاری کی ملکہ شازیہ خشک نے گانے کو ہمیشہ کے لیے خدا حافظ کہہ دیا

مہوش حیات نے کہا کہ ملیحہ لودھی بیرون ملک پاکستان کی بہترین نمائندگی کر رہی تھیں جبکہ مغرب میں پاکستان کی درست تصویر پیش کرنے کے حوالے سے سب سے پہلے ملیحہ لودھی نے اقوامِ متحدہ میں مجھے موقع دیا۔ 

Image result for Mehwish Hayat maleeha lodhi

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فلم ایکٹریس مہوش حیات کہہ چکی ہیں کہ  فلم انڈسٹری کے لیےمحض تفریح ناکافی ہے اورایک فنکار کے لیے یہ بھی   ضروری ہے کہ معاشرتی مسائل پر روشنی ڈالے جبکہ سیاسی اور سماجی مسائل پر بات چیت ضروری ہے۔

مہوش حیات نے  کہا کہ موجودہ دور میں اداکاری کے ذریعے کچھ بھی ناممکن نہیں۔ اگر ہم سب متحد ہوجائیں اور مل کر کسی مقصد کے لیے کام کریں تو امن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔قومیت کے دائرے میں قید نہیں ہونا چاہئے بلکہ بین الاقوامی امن اور پر سکون مستقبل کے لیے کام کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں: تفریح کافی نہیں، سیاسی اور سماجی مسائل پر بات ضروری ہے۔مہوش حیات

Related Posts